میپکو ٹیموں کا جنوبی پنجاب میں کریک ڈاؤن،161بجلی چوروں کو جرمانے
ملتان(نیوزرپورٹر)ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو)ٹیموں نے جنوبی پنجاب میں آپریشن کرتے ہوئے 5 روز میں 161صارفین کو بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑ لیا۔ 2لاکھ7ہزاریونٹس بجلی چوری کرنے پر35لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا یکم تا5 اگست 2022 کے دوران ملتان سرکل میں تین بجلی چوروں کو 70240روپے جرمانہ عائد کیاگیا۔ ڈی جی خان سرکل میں 43 بجلی(بقیہ 32نمبرصفحہ6پر)
چوروں کو677643روپے جرمانہ عائد، وہاڑی سرکل میں 14 بجلی چوروں کو375112روپے جرمانہ عائد، بہاولپور سرکل میں 13صارفین کو 545197روپے جرمانہ عائد، ساہیوال سرکل میں 27 صارفین کو366278 روپے جرمانہ عائد، رحیم یار خان سرکل میں 9صارفین کو183000 روپے جرمانہ عائد،مظفرگڑھ سرکل میں 27بجلی چوروں کو560377 روپے جرمانہ عائد، بہاولنگر سرکل میں 4بجلی چوروں کو60000 روپے جرمانہ عائد اور خانیوال سرکل میں 21بجلی چوروں کو669199روپے جرمانہ عائدکیاگیا۔
