شمالی وزیرستان میں فوجی قافلے پر خودکش حملہ، 4 جوان شہید
شمالی وزیرستان (ڈیلی پاکستان آن لائن )میر علی میں فوجی قافلے پرخودکش حملہ ہوا ہے جس کے باعث پاک فوج کے 4جوان شہید ہو گئے ہیں ۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق شہداء میں لانس نائیک شاہ زیب، لانس نائیک سجاد، سپاہی عمیر اور سپاہی خرم شامل ہیں۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی ایجنسی خودکش حمہ آور اور اس کے سہولت کاروں سے متعلق تحقیقات کر رہی ہے، پاک فوج دہشتگردی کے ناسور کے خاتمے کے لیے پرعزم ہے، ہمارے بہادر نوجوانوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔