مہلک وائرس کے وار جاری، مثبت کیسز کی شرح 2.53فیصد تک پہنچ گئی

مہلک وائرس کے وار جاری، مثبت کیسز کی شرح 2.53فیصد تک پہنچ گئی
مہلک وائرس کے وار جاری، مثبت کیسز کی شرح 2.53فیصد تک پہنچ گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) ملک بھر میں مہلک کورونا وائرس کے وار جاری  ہیں ،گزشتہ روز مثبت کیسز کی شرح 2.53فیصدریکارڈ کی گئی،جبکہ 159مریضوں کی حالت تشویشناک ہے ۔

قومی ادارہ صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 16 ہزار 648 کورونا ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 421 افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ،اعدادوشمار کے مطابق کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 2.53 فیصد ریکارڈ کی گئی،وبا میں مبتلا 159 افراد کی حالت تشویشناک ہے جبکہ گزشتہ روز کوئی ہلاکت سامنے نہیں آئی۔