دہشتگردوں کی فائرنگ سے زخمی ڈی ایس پی مٹہ بازیاب، ہسپتال منتقل 

دہشتگردوں کی فائرنگ سے زخمی ڈی ایس پی مٹہ بازیاب، ہسپتال منتقل 
دہشتگردوں کی فائرنگ سے زخمی ڈی ایس پی مٹہ بازیاب، ہسپتال منتقل 

  

سوات(ڈیلی پاکستان آن لائن ) گزشتہ روز دہشتگردوں کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے ڈی ایس پی مٹہ پیر سید کو بازیاب کر ا لیا گیا ہے ،جس کے بعد انہیں سیدو شریف ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔

نجی ٹی وی "جیو نیوز "کے مطابق گزشتہ روز مٹہ کے علاقے بالا سور اور قلالہ میں دہشتگردوں کی اطلاع پر پولیس گشت کے دوران پولیس اور دہشتگردوں میں پولیس کا تبادلہ ہوا تھا جس سے ڈی ایس پی مٹہ "پیر سید "زخمی ہو گئےتھے ، جنہیں دہشتگردوں نے پکڑ لیا اور رات گئے انہیں بازیاب کرا لیا گیا تھا اور زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ان کا علاج جاری ہے ۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -