ہائے رے مہنگائی ،ایک ماں کی دہائی،خاتون کی سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے لگی

ہائے رے مہنگائی ،ایک ماں کی دہائی،خاتون کی سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے ...
ہائے رے مہنگائی ،ایک ماں کی دہائی،خاتون کی سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے لگی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )ملک میں جاری مہنگائی اور لوڈشیڈنگ کے باوجود بھاری بلوں سے تنگ دو بچوں کی ماں حکمرانوں سے سوال پوچھتے رو پڑی ، کراچی کی رابعہ کی سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں گراسری ،بجلی بل اور بچے کی ادویات کی قیمتوں میں اضافے کا بتا رہی ہیں ۔

تفصیلات کےمطابق کراچی سے تعلق رکھنے والی رابعہ نامی خاتون حکمرانوں سے مہنگائی پر سوال اٹھا رہی ہیں ، ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ رابعہ کہہ رہی ہیں ان کے دو بچے ہیں جن میں سے ایک بچے کو "فٹس "پڑتے ہیں جس کی ادویات گزشتہ 4 ماہ کے دوران انتہائی مہنگی ہو چکی ہیں جبکہ جس گھر میں وہ رہتی ہیں اس کا کرایہ 20 ہزار  روپے ہے۔

خاتون سے سوال کیا کہ مکان کا کرایہ دیں یا بجلی نہ ہونے کے باوجود بھاری بل ادا کریں یا پھر بچوں کے لیے دودھ اور دوائیں لیں؟ اور ہمارے علاقے میں تو بجلی زیادہ تر غائب ہی رہتی ہے،ان کے گھر کا بجلی کا بل 15 ہزار 560 روپے آیا ہے۔

ویڈیو میں انہوں نے  بجلی اور اشیائے ضروریہ کے بل بھی دکھائے اور  وزیرِ اعظم شہباز شریف اور  مریم نواز سے سوال کیا ہے کیا اب بیمار بچے کو دوا بھی نہ دیں؟رابعہ نے کہا کہ 'تم لوگوں نے غریب کو ماردیا ہے،  بچوں کو کھلائیں یا پھر بھوکا مار دیں؟ بتائیں غریب گھر کیسے چلائے؟'۔

مزید :

قومی -