بزدلانہ حملے ہمارے عزم کو کمزور نہیں کر سکتے، صدر پاکستان ،چیئرمین سینیٹ کی دہشتگرد حملے کی مذمت

بزدلانہ حملے ہمارے عزم کو کمزور نہیں کر سکتے، صدر پاکستان ،چیئرمین سینیٹ کی ...
بزدلانہ حملے ہمارے عزم کو کمزور نہیں کر سکتے، صدر پاکستان ،چیئرمین سینیٹ کی دہشتگرد حملے کی مذمت

  

  اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) صدر  مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے  شمالی وزیرستان میں پاک فوج کے قافلے پر  ہونے والے خودکش حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایسے بزدلانہ حملے ہمارے عزم کو کمزور نہیں کر سکتے۔

نجی ٹی وی "جیو نیوز "کے مطابق صدر  پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے اپنے ایک بیان میں پاک فوج کے قافلے پر خودکش حملے کی مذمت کرتے ہوئے شہداء کے اہل خانہ کے ساتھ اظہار تعزیت کیا،جبکہ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی اور  وفاقی وزیر شیری رحمان نے بھی وزیرستان میں فوجی قافلے پر خود کش حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ وطن کے لیے جان قربان کرنے والے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، دہشت گردی کے خاتمے کیلئے جدو جہد جاری رکھیں گے۔

رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان اور وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بھی پاک فوج کے قافلے  پر خودکش حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردوں کے بزدلانہ حملے قوم کو ڈرا نہیں سکتے۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -