شہباز گل کی گرفتاری , ڈرائیور نے موقع کی کہانی سنا دی ، ویڈیو بھی شیئر

شہباز گل کی گرفتاری , ڈرائیور نے موقع کی کہانی سنا دی ، ویڈیو بھی شیئر
شہباز گل کی گرفتاری , ڈرائیور نے موقع کی کہانی سنا دی ، ویڈیو بھی شیئر

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کو بغاوت پر اکسانے کے مقدمے میں گرفتار کر لیا گیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما ﺅں کا کہناہے کہ شہباز گل کو بنی گالہ کے باہر سے گرفتار کیا گیاہے جس کی ویڈیو بھی سامنے آ گئی ہیں، سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شہباز گل گاڑی میں موجود ہیں جبکہ ان کے سامنے ایک پولیس کی گاڑی موجود ہے جس نے ان کا راستہ روکا ہواہے ۔

دوسری ویڈیو شہباز گل کے ڈرائیور کی جانب سے بنائی گئی ہے جو کہ گرفتاری کے عمل کے بعد کی ہے ، ویڈیو میں وہ گاڑی کی ظاہری حالت دکھاتا ہے جس میں یہ واضح ہے کہ گاڑی کا ایک شیشہ ٹوٹا ہواہے ، ڈرائیور کا کہناتھا کہ یہ کام دہشتگردوں کے ساتھ بھی نہیں کیا جاتا ، شہباز گل کو گرفتار کر لیا گیاہے ، دھکے مارے گئے ، کلاشنکوگ کے ساتھ شیشے توڑے گئے ، مجھے بھی مارا گیا لیکن میں نے گاڑی بھگا دی ۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -