شہباز گل کی گرفتار ی کے بعد پی ٹی آئی نے دیگر رہنماﺅں کو الرٹ جاری کر دیا 

شہباز گل کی گرفتار ی کے بعد پی ٹی آئی نے دیگر رہنماﺅں کو الرٹ جاری کر دیا 
شہباز گل کی گرفتار ی کے بعد پی ٹی آئی نے دیگر رہنماﺅں کو الرٹ جاری کر دیا 

  

 اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کی گرفتاری کے بعد مزید گرفتاریوں کے خدشے کے پیش نظر دیگر رہنماو¿ں کو الرٹ کردیا گیا ہے۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے پارٹی کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا ہے، جس میں شہباز گل کی گرفتاری سے پیدا ہونے والی صورت حال کا جائزہ لیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق پارٹی قیادت اور رہنماو¿ں کے درمیان شہباز گل کی گرفتاری کے معاملے پر آج کی عدالت سے رجوع کرنے پر بھی غور کیا جائے گا۔ پی ٹی آئی نے مزید گرفتاریوں کے خدشے کے پیش نظر تمام اہم رہنماوں کو الرٹ کردیاہے۔

مزید :

قومی -