تحریک انصاف اسلام آباد کے صدر علی اعوان نے پریڈ گراﺅنڈمیں جلسے کی اجازت نہ ملنے کا الزام بھی پاک فوج کے سر ڈال دیا

 تحریک انصاف اسلام آباد کے صدر علی اعوان نے پریڈ گراﺅنڈمیں جلسے کی اجازت نہ ...
 تحریک انصاف اسلام آباد کے صدر علی اعوان نے پریڈ گراﺅنڈمیں جلسے کی اجازت نہ ملنے کا الزام بھی پاک فوج کے سر ڈال دیا

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف پریڈ گراﺅنڈ میں یوم آزادی پر جلسہ کرنا چاہتی تھی تاہم انہیں اجازت نہیں مل سکی، جس پرتحریک انصاف کی قیادت جلسہ اسلام آباد سے لاہور منتقل کرنے کا اعلان کر چکی ہے۔ اب تحریک انصاف اسلام آباد کے صدر علی اعوان نے پریڈ گراﺅنڈمیں جلسے کی اجازت نہ ملنے کا الزام بھی پاک فوج کے سر ڈال دیا ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق علی اعوان نے کہا ہے کہ ”ہمیں بتایا گیا کہ پریڈ گراﺅنڈ میں جلسے کے لیے تحریک لبیک پاکستان پہلے ہی درخواست دے چکی ہے لیکن ہم اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ پریڈ گراﺅنڈ میں جلسے کی اجازت 111بریگیڈ کے اشارے سے مشروط تھی اور ٹرپل ون بریگیڈ ہمیں وہاں جلسے کی اجازت دینے پر رضامند نہیں ہے۔“

رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کی طرف سے مبینہ طور پر جڑواں شہروں میں تین مقامات کے لیے درخواست دی گئی تھی تاہم تینوں جگہوں پر انہیں جلسے کی اجازت نہیں ملی۔ اس پر علی اعوان کا کہنا تھا کہ ”اگر ٹرپل ون بریگیڈ رضامند ہوتی تو ہمیں ہمارے تجویز کردہ تین مقامات میں سے کسی ایک پر جلسے کی اجازت مل جاتی۔ “

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -