شہباز گل کی گرفتاری کے بعد ان کے ٹویٹر اکاﺅنٹ سے بیان جاری کر دیا گیا

شہباز گل کی گرفتاری کے بعد ان کے ٹویٹر اکاﺅنٹ سے بیان جاری کر دیا گیا
شہباز گل کی گرفتاری کے بعد ان کے ٹویٹر اکاﺅنٹ سے بیان جاری کر دیا گیا

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کی گرفتاری کے بعد ان کے اکاونٹ سے پیغام جاری کیا گیاہے جس میں کہا گیاہے کہ ”مر جائیں گے لیکن یزید وقت کی بیعت نہیں کریں گے“۔

تفصیلات کے مطابق شہباز گل کی گرفتاری کے بعد ان کے ٹوئٹر اکاو¿نٹ پر جاری پیغام میں کہا گیا ہے کہ فاشسٹ امپورٹڈ رجیم مخالفین کو دبانے کی کوشش میں فاشزم کے نئے ریکارڈ قائم کر رہی ہے۔شہباز گل کے ٹوئٹر اکاو¿نٹ پر مزید کہا گیا کہ صرف دبانے اور جھکانے کے لئے یہ سب کیا جا رہا ہے لیکن انہیں ناکامی ہو گی۔

انہوں نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ حسینی ہیں اور ڈٹ کر حق کے ساتھ کھڑے ہیں، مر جائیں گے مگر یزید وقت کی بیعت نہیں کریں گے۔ اسلام آباد پولیس نے شہباز گل کو عمران خان کی رہائشگاہ جاتے ہوئے بنی گالہ چوک سے گرفتار کیا۔

اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ شہباز گل کے خلاف اداروں کے خلاف نفرت انگیز بیانات اور ان کے سربراہان کے خلاف بغاوت پر اکسانے کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

مزید :

قومی -