"اقتدار ناپائیدار چیز ہے، عمران خان اور حواریوں نے پاک فوج کو ٹارگٹ کیا" وزیر دفاع کا بیان آگیا

"اقتدار ناپائیدار چیز ہے، عمران خان اور حواریوں نے پاک فوج کو ٹارگٹ کیا" وزیر ...
سورس: File

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ عمران خان اور اس کے حواریوں نے پاک فوج کو ٹارگٹ کرکے دشمن کے ایجنڈے پر کام کیا۔

اپنے ایک ٹویٹ میں خواجہ آصف کا کہنا تھا "اقتدار ناپائیدار چیز ہے ہمیشہ کسی کے پاس نہیں رہتا.اقتدار کی محرومی نے عمران کو پاگل کردیا ہے. اختلاف کرنا حق ہے  مگر اداروں پر حملہ کرنا،بغاوت کی ترغیب دینی، یہ صریحاً ملک دشمنی ہے. "

انہوں نے مزید کہا "پاک فوج کو ٹارگٹ کرکےعمران خان اور اس کے حواری پاکستان کے دشمن ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں.

مزید :

قومی -