ریاستی اداروں کے خلاف پراپیگنڈا ، پیمرا میدان میں آگیا، ٹی وی چینلز کو خبردار کردیا
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے تمام ٹی وی چینلز کو ہدایت کی ہے کہ وہ ریاستی اداروں کے خلاف منظم پراپیگنڈا مہم کا حصہ نہ بنیں۔
اپنے ایک بیان میں پیمرا کی جانب سے کہا گیا ہے کہ سیٹلائٹ ٹی وی چینلز کے پروگراموں میں یہ چلن بن گیا ہے کہ ریاستی اداروں کے خلاف ثبوت کے خلاف غلط اور جھوٹی خبریں پھیلائی جا رہی ہیں۔ بعض اینکرز، تجزیہ کار اور مہمان ٹی وی پر بیٹھ کر الزامات عائد کرتے ہیں۔ ٹی وی چینلز نہ صرف ریاستی اداروں کو مشکوک کر رہے ہیں بلکہ ان کے خلاف ایک منظم پراپیگنڈا مہم کا بھی حصہ بن رہے ہیں جو کہ پیمرا کے قوانین کی خلاف ورزی ہے۔
پیمرا کی جانب سے تمام ٹی وی چینلز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ آئین میں دی گئی آزادی اظہار رائے کی پاسداری کریں اور 2018 کے سپریم کورٹ کے فیصلے کا احترام کریں۔ تمام ٹی وی چینلز ٹائم ڈیلے میکانز م ترتیب دیں اور ایڈیٹوریل نگرانی کا انتظام کریں۔ اگر ریاستی اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی کا سلسلہ بند نہ ہوا تو متعلقہ چینلز کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
— Report PEMRA (@reportpemra) August 9, 2022