شیخ رشید کے گھر چھاپے کا معاملہ، اسلام آباد پولیس کا مؤقف آگیا
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) اسلام آباد پولیس نے سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کے گھر چھاپے کے دعویٰ کی تردید کردی اور اسے پراپیگنڈہ مہم کا حصہ قرار دے دیا۔
ترجمان اسلام آباد پولیس کی جانب سے ایک بیان میں کہا گیا ہے "اسلام آباد کیپیٹل پولیس کی طرف سے چھاپے کی خبر میں کوئی صداقت نہیں، سیاسی لیڈرز کی گرفتاریوں کے متعلق پراپیگنڈہ مہم چلائی جارہی ہے۔اسلام آباد پولیس کے ترجمان سے جاری شدہ خبر ہی تصدیق شدہ ہوگی، شہریوں سے گزارش ہے کہ افواہوں پر کان نہ دھریں۔"
خیال رہے کہ اس سے قبل شیخ رشید نے ایک ویڈیو پیغام میں کہا تھا کہ ان کے اسلام آباد کے گھر پر 4 گاڑیوں کے ساتھ چھاپہ مارا گیا ہے جب کہ راولپنڈی میں لال حویلی پر بھی سادہ لباس اہلکاروں کی پلٹن بھیجی گئی ہے۔ شیخ رشید نے چیلنج کیا کہ انہوں نے اپنا بکسہ پیک کرلیا ہے اور جیل جانے کیلئے تیار ہیں، اگر انہیں گرفتار کرنا ہے تو وارنٹ کے ساتھ آئیں ورنہ وہ اپنی حفاظت کا قانونی حق استعمال کریں گے۔
شیخ رشید احمد کےگھر چھاپے کا معاملہ۔
— Islamabad Police (@ICT_Police) August 9, 2022
اسلام آباد کیپیٹل پولیس کی طرف سے چھاپے کی خبر میں کوئی صداقت نہیں، سیاسی لیڈرز کی گرفتاریوں کے متعلق پراپیگنڈہ مہم چلائی جارہی ہے۔اسلام آباد پولیس کے ترجمان سے جاری شدہ خبر ہی تصدیق شدہ ہوگی، شہریوں سے گزارش ہے کہ افواہوں پر کان نہ دھریں۔
