"فوج کے ساتھ ٹکراؤ کی پالیسی پر نظر ثانی کریں" انصار عباسی کی عمران خان سے اپیل

"فوج کے ساتھ ٹکراؤ کی پالیسی پر نظر ثانی کریں" انصار عباسی کی عمران خان سے اپیل
سورس: File

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) صحافی انصار عباسی نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے اپیل کی ہے کہ وہ فوج سے ٹکراؤ کی پالیسی پر نظر ثانی کریں۔

اپنے ایک ٹویٹ میں انصار عباسی نے کہا "میری عمران خان صاحب سے درخواست ہے کہ نفرت کی سیاست اور فوج کے ساتھ ٹکراو کی پالیسی کو review کریں۔ تحریک انصاف ایک بڑی سیاسی جماعت ہے اسے ایسی سیاست سے دوری اختیار کرنی چاہیے جو ملک و قوم کے مفاد میں نہ ہے۔"

خیال رہے کہ تحریک انصاف کے سینئر رہنما ڈاکٹر شہباز گل کو فوج کے خلاف بیان دینے پر گرفتار کیا جاچکا ہے۔ ان کے خلاف تھانہ کوہسار اسلام آباد میں بغاوت کا مقدمہ درج ہے۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -