" فوج کے  سربراہ  کو  مختلف نام دے کربدتہذیبی کرنا ڈیڈ لائن ہے" اقرار الحسن کھل کر بول پڑے

" فوج کے  سربراہ  کو  مختلف نام دے کربدتہذیبی کرنا ڈیڈ لائن ہے" اقرار الحسن ...
سورس: File

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) اینکر پرسن اقرار الحسن نے فوج یا فوجی سربراہ کے ساتھ بدتہذیبی کو غلط قرار دے دیا۔ اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا "میں فوج کے سیاسی کردار کا مخالف ہوں، ہمیشہ تہذیب کے دائرے میں اس پر بات کی۔ لیکن ادارے یا ادارے کے سربراہ کا تمسخر اُڑانا، ٹھٹھے بازی کرنا، انہیں مختلف نام دے کر اُن کی آڑ میں بدتہذیبی کرنا بہر حال ڈیڈ لائن ہے، جس نے پہلے ایسا کیا، غلط کیا، جو آج ایسا کر رہا ہے غلط کر رہا ہے۔"

خیال رہے کہ گزشتہ روز ڈاکٹر شہباز گل نے اے آر وائی نیوز نے فوج کے حوالے سے متنازعہ بیان دیا تھا جس پر انہیں آج بغاوت کا مقدمہ درج کرکے گرفتار کیا گیا ہے۔ اے آر وائی نیوز انتظامیہ نے ڈاکٹر شہباز گل کے بیان کی مذمت کی ہے اور اس سے اظہار لا تعلقی کیا ہے۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -