ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعے) کا دن کیسا رہے گا؟
برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
روحانی حوالے سے ان شاءاللہ بہتری کی امید ہے اور یہ ان لوگوں کے لئے ہے جو اس سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں جو نہیں چاہتے وہ ان دنوں فضول کاموں کے پیچھے لگے ہیں۔
برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
صورتحال آہستہ آہستہ آپ کے حق میں بہتر ہوتی چلی جا رہی ہے آپ کو بالکل بھی اب پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ اب حالات میں تبدیلی آپ کے لئے خوشیوں کی خبریں لا رہی ہے۔
برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
ہر کام کو اپنی مرضی سے کرنے کی کوشش مت کریں ان دنوں ایسا کرنا خود اپنا نقصان کرنے والی بات ہے اور ابھی حالات بھی ایسے نہیں ہیں جو راستہ خودبخود سامنے آئے اس پر چلیں۔
برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
سکون سے چلیں کسی بھی کام میں جلد بازی نہ کریں آپ کی ذرا سی غلطی آپ کے بہت سے معاملات خراب کر سکتی ہے اس وقت اپنی عزت وقار کے لئے یہ سب سے ضروری ہے۔
برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
جب آپ کی پریشانیوں کا حل خودبخود بن کر آپ کے سامنے آئے تو سمجھ لیں کہ اب آزادی ملنے کا وقت آ گیا ہے خود سے کی گئی کوشش ابھی خاص کامیابی نہیں دلائے گی۔
برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
چھوٹی موٹی باتوں کو اپنے سر سوار مت کریں اس وقت حالات بہتر ہیں آپ نے بلا وجہ کا مسئلہ بنایا ہوا ہے جو لوگ صرف اپنے کام سے کام رکھیں گے وہ کامیاب ہیں۔
برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
آپ ضرورت سے زیادہ تیز جا رہے ہیں اردگرد کا خیال نہیں کر رہے اگر ایسا نہ کیا تومشکل میں آ جائیں گے۔ آج کادن آپ کو معاملات سیدھے رکھ کر چلنے کی وارننگ دے رہا ہے۔
برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
کسی بھی شخص کا ضرورت سے زیادہ اعتبار مہنگا پڑ سکتا ہے اس لئے تمام کاغذات وغیرہ کو اچھی طرح چیک کر کے پھر چلنے کی ضرورت ہے اور زبانی کلامی معاملات مت چلائیں۔
برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
جب دماغ پر آپ کا کنٹرول ہوگا تو صورتحال بہتر ہو گی آپ دل کی بات سن کر چلتے ہیں اور اسی میں خرابی ہے آپ کو کسی جگہ سے دھوکا ملنے کا خطرہ بھی ہے۔
برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
اپنے لئے خود کو مشکل میں ڈالنے کی بجائے پہلے ہی محتاط فیصلے لیں تاکہ پریشانی نہ ہو ایک دن کا وقفہ کر لیں پھر قدم اٹھائیں اس میں آپ استخارے کی مدد دے سکتے ہیں۔
برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
جن لوگوں نے ماضی میں نقصانات برداشت کئے ہیں ان کے لئے اچھا موقع ہے خود کو مشکلات سے نکالنے کا آج اگر کوئی اچھی آفر آئے تو اس کے بارے میں غور و فکر لازمی کریں۔
برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
زحل عقرب زائچے میں موجود ہیں اور جب تک یہ ہیں بڑے محتاط انداز سے چلنے کی ضرورت ہے۔ صدقہ دیتے رہیں اور زیادہ تر وقت گھر پر گزارنے کی کوشش کریں۔