اپنے بیٹے کے استقبال کیلئے پھول لیکر جاؤں گی،والدہ  ارشد ندیم   

اپنے بیٹے کے استقبال کیلئے پھول لیکر جاؤں گی،والدہ  ارشد ندیم   
اپنے بیٹے کے استقبال کیلئے پھول لیکر جاؤں گی،والدہ  ارشد ندیم   

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

میاں چنوں(ڈیلی پاکستان آن لائن)پیرس اولمپکس کے پاکستان کو 40 سال بعد پہلا گولڈ میڈل جتوانے والے ارشد ندیم کی والدہ کا کہنا ہے کہ میں اپنے بیٹے کے استقبال کیلئے پھول لے کر جاؤں گی، بیٹے کی کامیابی کیلئے بہت دعائیں کی، خوشی ہے کہ میرے بیٹے نے ملک کا نام روشن کیا۔

پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم کی والدہ کا کہنا تھا کہ پوری قوم نے بھی میرے بیٹے کی کامیابی کیلئے دعائیں کیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ وہ اپنے بیٹے کیلئے بہت خوش ہیں، پورے پاکستان سے بھی زیادہ خوش ہیں اور وہ اپنے بیٹے کو گلے لگانے کیلئے بے چین ہیں۔

ارشد ندیم کی بھابھی کا کہنا تھا کہ اس مرتبہ دل کہتا تھا کہ ارشد ندیم گولڈ میڈل جیتے گا، میں نے اپنے گھروالوں سے کہہ دیا تھا کہ ارشد جیتے گا۔ارشد ندیم کی کامیابی پر اُن کی بہن کا کہنا تھا کہ آج اتنے خوش ہیں کہ سمجھ نہیں آ رہا کہ کیا بانٹیں۔