مرغی کے گوشت کی قیمت مستحکم، انڈے مہنگے ہو گئے

مرغی کے گوشت کی قیمت مستحکم، انڈے مہنگے ہو گئے
مرغی کے گوشت کی قیمت مستحکم، انڈے مہنگے ہو گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں مرغی کے گوشت کی قیمت میں استحکام رہا جبکہ انڈوں کی قیمت مزید بڑھ گئی۔

نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت 594 روپے کلو کی سطح پر مستحکم ہے، زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 396 روپے کلو مقرر کیا گیا ہے،زندہ برائلر مرغی کا پرچون ریٹ 410 روپے کلو مقرر کیا گیا ہے۔

 انڈوں کی قیمت میں مزید دو روپے اضافہ ہو گیا ہے۔دو روپے اضافے کے بعد فی درجن فارمی انڈے 272 سے بڑھ کر 274 روپے کے ہو گئے ہیں۔

دوسری جانب اسلام آباد اور دیگر شہروں میں مرغی کے گوشت کے مختلف ریٹس ہیں، گزشتہ روز اسلام آباد میں مرغی کا گوشت فی کلو 750 روپے میں فروخت ہوتا رہا۔