قصور (ڈیلی پاکستان آن لائن )قصور کے علاقے راجہ جنگ میں پولیس نے خودکشی کا ڈرامہ کرنے والے نوجوان کو داتا دربار لاہور سے برآمد کرلیا۔
پولیس کے مطابق قصور کے نوجوان آصف کے والد نے مقدمہ درج کرایا تھا کہ اس کا بیٹا راجہ جنگ لاپتہ ہوگیا ہے۔تھانہ راجہ جنگ پولیس نے اغواء کا مقدمہ درج کرکے نوجوان کی تلاش شروع کی اور پتا چلا کہ نوجوان داتا دربار میں ہے جس پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے اسے داتا دربار سے برآمد کرلیا۔
پولیس کو دیئے گئے بیان میں نوجوان کا کہنا تھا کہ گھر والے اسے اہمیت نہیں دیتے تھے اس لیے خودکشی کا ڈرامہ رچایا تھا۔