ارشد ندیم کوواپس آنے پر انعام اور اعزاز میں ڈنر بھی دیں گے،ڈپٹی چیئرمین سینیٹ
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر نے پیرس اولمپکس میں تاریخ رقم کرنے پر ارشد ندیم کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ ارشد ندیم کوواپس آنے پر انعام بھی دیں گے اور ان کے اعزاز میں ڈنر بھی دیں گے۔
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوزکے مطابق ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کی زیرصدارت سینیٹ اجلاس ہوا،سینیٹر مسرور احسن کی جانب سے اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتنے پر قوم کو مبارکباد دی گئی،وزیرقانون اعظم نذیرتارڑ نے کہاکہ بلاشبہ ارشد ندیم نے ملک کا نام روشن کیا ہے،ارشدندیم ہمارا قومی ہیرو ہے یہ ایوان ارشد کو مبارکباد پیش کرتا ہے،ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر نے کہاکہ ارشد ندیم واقعی قومی ہیرو ہے، ارشد ندیم کو قوم اور اس ایوان کی جانب سے مبارکباد پیش کرتے ہیں،ارشد ندیم کوواپس آنے پر انعام بھی دیں گے اور ان کے اعزاز میں ڈنر بھی دیں گے،سینیٹرذیشان خانزادہ نے کہاکہ ایوان کی جانب سے ارشد ندیم کے حق میں قرارداد ایوان سے پاس ہونی چاہئے۔