رواں مالی سال بینظیر کفالت پروگرام پر کتنے سو ارب روپے خرچ کیے جائیں گے۔۔؟ جانیے
اسلام آباد( خصوصی رپورٹ ) رواں مالی سال بینظیر کفالت پروگرام پر کتنے سو ارب روپے خرچ کیے جائیں گے۔۔؟ اس حوالے سے اہم اطلاعات سامنے آ ئی ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کیلئے رواں مالی سال مختص 598 ارب 71 کروڑ 80لاکھ روپے میں سے اثاثہ جات کی خریداری کےلیے 1 ارب6کروڑ 40لاکھ روپے ، ملازمین ، انتظامی اور دیگر ایڈمن اخراجات کےلیے 6ارب23 کروڑ50لاکھ روپے ، میڈیا کمیونیکیشن کیلئے ساڑھے 22کروڑ روپے رکھے گئے ہیں،رواں مالی سال مالی پوزیشن بہتر ہونے کے باعث10لاکھ مستحقین پروگرام سے نکل جائِیں گے جبکہ مزید 7 لاکھ مستحقین کو پروگرام میں شامل کیاجائے گا .
" جنگ "کو دستیاب دستاویزات کے مطابق رواں مالی سال این ایس ای آر سروے پروجیکٹ کیلئے 2ارب74 کروڑ40لاکھ روپے ، مستحقین کو کیشن کی براہ راست منتقلی کیلئے 4 ارب 8کروڑ 30لاکھ روپے رکھے گئے ہیں ، بینظیر کفالت پروگرام کیلئے 461 ارب6 کروڑ30لاکھ روپے ، بینظیر تعلیمی وظائف کیلئے 77ارب18کروڑ10لاکھ روپے ، بینظیر نشوونما پروگرام کےلیے 42ارب14 کروڑ روپے ، بی آئی ایس پی سکالر شپ پروگرام کےلیے 1 ارب 70کروڑ60لاکھ روپے ، غربت میں کمی کےلیے سکل ڈویلپمنٹ پروگرام کےلیے 1 ارب روپے ، ہائبرڈ سوشل پروٹیکشن سکیم کے لیے 79کر 90لاکھ روپے ، سروسز کی ادائیگیوں کےلیے 44کروڑ 30لاکھ روپے ، پی آر یو لاگت کےلیے ساڑھے تین کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔