حساس معلومات غیرملکی ڈپلومیٹ کو دینے پر مجرم کو 3 سال قید کا حکم
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )آفیشل سیکریٹ ایکٹ عدالت اسلام آباد نے حساس معلومات غیرملکی ڈپلومیٹ کو دینے پر مجرم جنید مسیح کو 3 سال قید کی سزا سنا دی۔
نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق کیس کا فیصلہ آفیشل سیکریٹ ایکٹ کے جج طاہر عباس سپرا نے سنایا۔ عدالت نے آفیشل سیکریٹ ایکٹ کی سیکشن 3 اور سیکشن 4 کے تحت جنید مسیح کو سزا سنائی۔عدالت نے قرار دیا کہ جاسوسی کا الزام ثابت ہونے پر تین سال قید کی سزا سنائی جاتی ہے۔واضح رہے کہ مجرم جنید مسیح پر غیر ملک کے ڈپلومیٹ کو حساس معلومات فراہم کرنے کا الزام تھا، ٹرائل کے بعد الزام ثابت ہوگیا۔