پاکستان سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی

Aug 09, 2024 | 06:35 PM

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا اختتام مثبت رجحان کیساتھ ہوا، آج مجموعی طور پر مارکیٹ میں تیزی دیکھی گئی۔

100انڈیکس 695 پوائنٹس کے اضافے سے 78 ہزار 569 پوائنٹس پر بند ہوا ،دن بھر مجموعی طور پر 445 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا ،225 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 156 کے شیئرز میں کمی ہوئی ۔

مارکیٹ میں 40 کروڑ 52 لاکھ سے زائد شیئرز کا لین دین ہوا ،18 ارب 99 کروڑ سے زائد مالیت کے شیئرز کے سودے ہوئے ۔

سٹاک مارکیٹ کی بلند ترین سطح 78ہزار823 جبکہ کم ترین سطح 78ہزار51 پوائنٹس رہی ۔

مزیدخبریں