وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا ارشد ندیم کو فون، جیت پر مبارکباد دی
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ ارشد ندیم نے قوم کا سر فخر سے بلند کردیا ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ارشد ندیم کو پیرس میں ٹیلیفون کر کے ان کی تاریخی کامیابی پرمبارکباد دی پیش کی۔
وزیراعلیٰ سندھ نے ارشد ندیم سے ٹیلیفون پر بات کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے 92.97 میٹر کی تھرو کرکے عالمی رکارڈ اپنے نام کیا، جبکہ انہوں نے ارشد ندیم کو کراچی آنے کی دعوت بھی دی۔
سید مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ کی عوام آپ سے کراچی میں ملنے کیلئے بے تاب ہے دوسری جانب ارشد ندیم نے وزیراعلیٰ کے فون کرنے پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ آپ کا ٹیلیفون پر بات کرنا میرے لئے باعث عزت ہے، ارشد ندیم نے وزیراعلیٰ کو یقین دہانی کرائی کہ میں جلد کراچی آپ سے ملنے آؤں گا۔