بچی کے رونے پر سفاک باپ نے اسے گلہ دبا کر قتل کردیا

Aug 09, 2024 | 08:43 PM


چکوال(مانیٹرنگ ڈیسک) چکوال میں شقی القلب باپ نے اپنی 8ماہ کی بیٹی کو رونے پر موت کے گھاٹ اتار ڈالا۔ ڈیلی پاکستان گلوبل کے مطابق یہ روح فرسا واردات ضلع چکوال میں تلہ گنگ کے علاقے بلال آباد میں ہوئی۔ پولیس کو درج کرائی گئی ایف آئی آر میں بتایا گیا ہے کہ رات کو بارش آنے پر صحن سے اٹھ کر کمرے میں جاتے ہوئے بچی نے رونا شروع کر دیا۔
بچی کے چپ نہ کرنے پر سفاک شخص نے غصے میں آ کر اس کا گلہ دبا دیا جس سے اس کی موت واقع ہو گئی۔ ملزم بچی کو قتل کرنے کے بعد گھر سے فرار ہو گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اوراس کی گرفتاری کے لیے کوششیں کی جا رہی ہیں۔

مزیدخبریں