وفاقی حکومت نے بجلی کے زائد بلوں کے متاثرہ شہریوں کو ’ری فنڈنگ‘ کا فیصلہ کر لیا

 وفاقی حکومت نے بجلی کے زائد بلوں کے متاثرہ شہریوں کو ’ری فنڈنگ‘ کا فیصلہ کر ...
 وفاقی حکومت نے بجلی کے زائد بلوں کے متاثرہ شہریوں کو ’ری فنڈنگ‘ کا فیصلہ کر لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی حکومت نے بجلی کے زائد بلوں کے متاثرہ شہریوں کو ’ری فنڈنگ‘ کا فیصلہ کر لیا۔ نیوز ویب سائٹ ’پروپاکستانی‘ کے مطابق حکومت نے ’پرو ریٹا سسٹم‘ (Pro-rata system)کے تحت کی طرف سے ہدایت کی گئی ہے کہ جن بلوں میں اضافی یونٹ ڈالے گئے ہیں، ان پر کم ٹیرف لاگو کیا جائے۔
رپورٹ کے مطابق زائد یونٹ ڈالے جانے سے صارفین کو فی یونٹ قیمت 27روپے لگائی گئی تھی، جسے حکومت کے اس فیصلے کے بعد کم کرکے 13روپے فی یونٹ کیا جائے گا۔ صارفین کو ری فنڈنگ کی اس سہولت کے علاوہ نیپرا کی طرف سے بل کی ادائیگی میں تاخیر پر ہونے والے جرمانے بھی ختم کر دیئے ہیں۔

مزید :

قومی -