کراچی میں نجی ہسپتال کی پارکنگ سے بڑی مقدار میں منشیات پکڑی گئی
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) نجی ہسپتال کی پارکنگ سےمنشیات کی کھیپ پکڑی گئی ہے۔
آج نیوز کے مطابق نجی ہسپتال کی پارکنگ سے 35 کلوکرسٹل گاڑی سے برآمد کی گئی ہے جیسےملزمان نے ڈبل کیبین گاڑی میں چھپا رکھا تھا ، منشیات سٹیڈیم روڈ پر قائم ہسپتال کے سیکیورٹی انچارج نے پکڑی ہے ۔ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ہسپتال کی پارکنگ سے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے، دونوں ملزمان کا تعلق بلوچستان کے شہر تربت سے ہے، نجی ہسپتال کی انتظامیہ نے دونوں ملزمان کو اے این ایف حکام کے حوالے کردیا ہے۔