آزادکشمیر : جیپ کھائی میں گرنے سے3افراد جاں بحق
کوٹلی(مانیٹرنگ ڈیسک) آزادکشمیر میں جیپ کھائی میں گرنے سے3افراد جاں بحق اور 8زخمی ہوگئے ہیں۔مجومہ کے مقام پر تیز رفتار جیپ موڑ کاٹتے ہوئے کھائی میں جا گری۔حادثے میں خاتون اور بچہ سمیت 3افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے اور8زخمی ہوگئے ہیں, حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو نکال کر ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال کوٹلی منتقل کر دیا۔متاثرہ جیپ گوئی سے کوٹلی آرہی تھی۔