امریکی پرل ہاربر پر جاپانی حملے کو 72 برس بیت گئے

امریکی پرل ہاربر پر جاپانی حملے کو 72 برس بیت گئے

  



 ہوائی(آن لائن)امریکی ریاست ہوائی کے جزیرے اوآہ±و کے پرل ہاربر پر جاپانی حملے کے 72 برس پورے ہونے پر ایک یادگاری تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر اس حملے میں بچ جانے والے افراد بھی شریک ہوئے۔جاپان نے پرل ہاربر پر سات دسمبر 1941ء کو حملہ کیا تھا جس کے نتیجے میں دو ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوئے تھے۔ سابق امریکی صدر فرینکلن روزویلٹ نے اس دن کو رسوائی سے تعبیر کیا تھا۔اس سلسلے میں یادگاری تقریب ہونولولو میں منعقد کی گئی جس میں تقریبا ڈھائی ہزار افراد شریک ہوئے۔ صبح سات بج کر 55 منٹ پر شرکاءنے ایک منٹ کے لیے اپنے سروں کو جھکایا اور خاموشی اختیار کی۔ شرکاءمیں پچاس افراد ایسے تھے جو پرل ہاربر پر حملے کے دوران بچ گئے تھے۔ ان میں سے بیشتر کی عمریں اس وقت 90 برس سے زائد ہیں۔اس تقریب میں شریک 89 سالہ ایک ریٹائرڈ لیفٹیننٹ رابرٹ اروِن کا کہنا تھاکہ ہم ہر مرتبہ کم سے کم تر ہوتے جا رہے ہیں۔اوآہ±و جزیرے کے پرل ہاربر پر جاپان کے فضائی اور بحری حملے کے وقت اروِن کی عمر سترہ برس تھی۔ اس حملے میں تقریباً 2 ہزار 400 امریکی ہلاک ہو ئے تھے۔ہلاک ہونے والوں میں سے تقریبا نصف جنگی بحری جہاز یو ایس ایس ایریزونا کے سیلر تھے۔ حملے کی ابتدا میں ہی بمباری کے نتیجے میں یہ جہاز ڈوب گیا تھا اور اس کے عملے کے چودہ سو ارکان میں سے ایک ہزار 177 ہلاک ہو گئے تھے۔

[پرل ہاربر پر حملے کے نتیجے میں تین سو سے زائد طیارے تباہ ہوئے تھے ۔

مزید : عالمی منظر


loading...