وینزویلا میں بلدیاتی نمائندوں کے انتخاب کیلئے ووٹ ڈالے گئے

وینزویلا میں بلدیاتی نمائندوں کے انتخاب کیلئے ووٹ ڈالے گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراکس (اے پی پی) وینزویلا میں اتوار کو بلدیاتی نمائندوں کے انتخاب کیلئے ووٹ ڈالے گئے جن کے بارے میں ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ مہنگائی اور اشیاءضروریہ کی مسلسل قلت کے بحرانوں کی شکار صدر نکولس کی حکومت کیلئے ریفرنڈم ثابت ہوں گے۔ صدر نکولس آنجہانی صدر اور قومی ہیرو ہوگو شاویز کی کینسر کے باعث ہلاکت کے بعد اپریل میں معمولی اکثریت کے ساتھ ملک کے صدر منتخب ہوئے تھے تاہم ان کے عنان حکومت سنبھالنے سے اب تک ملک مسلسل مہنگائی اور اشیاءضروریہ کی قلت کا شکار ہے۔
 20 نومبر کو ملک کی پارلیمان نے جا بجا بدعنوانی اور دیگر مسائل سے نمٹنے کیلئے صدر نکولس کو بے پناہ اختیارات سے نوازا ہے جس کے بعد انہوں نے ان مسائل کے خاتمہ کیلئے بعض اقدامات بھی اٹھائے ہیں جس کے باعث نچلے اور درمیانے طبقہ کی جانب سے بلدیاتی انتخابات میں حکمران جماعت کی کم مخالفت کا امکان ہے۔

مزید :

عالمی منظر -