نیلسن منڈیلاکے 1961 میں دیئے گئے پہلے انٹرویو کی وڈیو منظر عام پر آ گئی
جوہانسبرگ(آن لائن)جنوبی افریقہ کے پہلے سیاہ فام صدر اور نوبل امن انعام یافتہ نیلسن منڈیلاکے کسی بھی ٹی وی کو دیے جانے والے پہلے انٹرویو کی وڈیو منظر عام پر آگئی ہے۔نیلسن منڈیلا نے برطانیہ کے نجی ٹی وی چینل انڈیپنڈنٹ ٹیلویژ ن نیوز(ITN)کو یہ انٹرویو مئی1961میں42سال کی عمر میں دیا تھا جب وہ گرفتاری سے بچنے کے لیے کسی خفیہ مقام پر روپوشی اختیار کیے ہوئے تھے۔بعد ازاں اسی سال منڈیلا کو بغاوت کے الزام میں گرفتارکرتے ہوئے عمر قید کی سزا سنائی گئی تھی اور انہوں نے اپنی زندگی کے27سال اسیری میں گزارنے کے بعد بلاآخر آزادی پائی۔واضح رہے کہ سابق جنوبی افریقی صدر منڈیلا5دسمبر کو95سال کی عمر میں طویل علالت کے بعد اس جہانِ فانی سے رخصت ہوگئے جن کی آخری رسومات15دسمبر کو ادا کی جائینگی۔