بدعنوان حکام سے چھٹکارہ نہ پانے پر بھارت کی اولمپکس سے چھٹی ہوسکتی ہے

بدعنوان حکام سے چھٹکارہ نہ پانے پر بھارت کی اولمپکس سے چھٹی ہوسکتی ہے

  



 لندن (اے اےن اےن )عالمی اولمپک کمیٹی نے کہا ہے کہ اگر بھارتی اولمپک تنظیم نے اپنے بدعنوان حکام سے چھٹکارا نہیں پایا تو بھارت کو اولمپکس سے اخراج کا سامنا بھی کرنا پڑ سکتا ہے۔خبر رساں ادارے کو ایک انٹرویو میں ٹامس باخ نے کہا کہ اگر بھارت کی اولمپک ایسوسی ایشن کل منگل تک بہتر انتظام کے قوانین کی پاسداری میں ناکام رہتی ہے تو آئی او سی اسے تسلیم کرنے سے انکار کے لیے تیار ہے۔باخ نے کہا کہ یہ اصول کی بات ہے۔ گڈ گورننس آئی او سی کے لیے ایک کلیدی معاملہ ہے۔ ہمیں سختی دکھانے اور یہ یقینی بنانے کی ضرورت ہے کہ بہتر انتظام کے قوانین پر عمل کیا جائے۔اگر آئی او سی بھارتی اولمپک ایسوسی ایشن سے اپنی منظوری واپس لے لیتی ہے تو بھارت ہر قسم کے اولمپکس مقابلوں میں شرکت کے لیے نااہل ہو جائے گا اور وہ جنوبی افریقہ کے بعد اولمپکس موومنٹ سے خارج ہونے والا پہلا ملک ہوگا۔جنوبی افریقہ کو 40 برس سے زیادہ عرصے پہلے نسلی امتیاز کی پالیسیوں کی وجہ سے اولمپکس سے خارج کیا گیا ۔



مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...