ورلڈ سنوکر چیمپئن شپ، محمد سجاد سیمی فائنل میں ہار گئے

ورلڈ سنوکر چیمپئن شپ، محمد سجاد سیمی فائنل میں ہار گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لٹویا(آن لائن)عالمی اسنوکر میں پاکستان کی برتری اس وقت ختم ہوگئی جب ورلڈ چیمپئن شپ میں پاکستان کی واحد امید محمد سجاد بھی سیمی فائنل میں شکست کھا گئے۔لٹویا میں جاری چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں سجاد کامقابلہ چین کے زا¶ زنٹونگ سے تھا ، بیسٹ آف تیرہ فریم پر مشتمل اس میچ میں دونوں کے درمیان دلچسپ مقابلہ ہوا۔ چینی کھلاڑی نے عمدہ کارکردگی دکھاتے ہوئے بارہویں فریم کو فیصلہ کن بنادیا اور محمد سجاد کو 5کے مقابلے میں 7فریم سے زیر کیا ، ایونٹ میں 4 پاکستانی کھلاڑیوں محمد سجاد ، محمدآصف، شاہد آفتاب اور عمران شہزاد نے شرکت کی۔ ان میں سے محمد سجاد آخری 4کھلاڑیوں میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوئے تھے۔