جونیئر ہاکی ورلڈ کپ، پاکستان اپنا تیسرا گروپ میچ کل بیلجیئم کےخلاف کھیلے گا

جونیئر ہاکی ورلڈ کپ، پاکستان اپنا تیسرا گروپ میچ کل بیلجیئم کےخلاف کھیلے گا

  



نئی دہلی (این این آئی)دسویں ایف آئی ایچ مینز جونیئر ہاکی ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم اپنا تیسرا گروپ میچ 10 دسمبر کو بیلجیئم کے خلاف کھیلے گی۔ گرین شرٹس اب تک دو میچ کھیل چکی ہے، پہلے میچ میں اس نے مصر کو ہرایا تھا جبکہ دوسرے میچ میں اسے دفاعی چیمپئن جرمنی کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ بھارت میں جاری میگا ایونٹ میں ٹیموں کے درمیان دلچسپ و سنسنی خیز مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے اسی حوالے سے پاکستانی ٹیم ایونٹ میں گروپ اے میں اپنا تیسرا میچ 10 دسمبر کو بیلجیئم کے خلاف کھیلے گی۔ گروپ اے میں بیلجیئم کی ٹیم ناقابل شکست ہے۔ پہلے میچ میں بیلجیئم نے دفاعی چیمپئن جرمنی کو زیر کیا تھا جبکہ دوسرے میچ میں بیلجیئم کی ٹیم نے مصر کے خلاف شاندار کامیابی حاصل کی تھی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...