ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں پاکستانی ویمن ٹیم اچھے نتائج دے گی ،عائشہ اشعر

ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں پاکستانی ویمن ٹیم اچھے نتائج دے گی ،عائشہ اشعر

  



لاہور(سپورٹس رپورٹر)قومی کرکٹ ٹیم کی مینجر عائشہ اشعر نے کہا ہے کہ بنگلہ دیش میں مارچ میں ہونے والے ویمن ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کی ویمن کرکٹ ٹیم بہترین پرفارمنس کا مظاہرہ کرکے اچھے نتائج دے گی ۔گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ٹیم کو ورلڈ کپ سے قبل زیادہ سے زیادہ پریکٹس کروانے کے لئے ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل سطح پر ان کے لئے زیادہ سے زیادہ میچز کا انعقاد کروانے کی کوشش کی جارہی ہے ۔ آئرلینڈ اور ساﺅتھ افریقہ کی ٹیمیں بنگلہ دیش میں ہونے والے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستان کے پول میں شامل ہیں اور ہماری کوشش ہے کہ ان ٹیموں کے ساتھ میچز کا انعقاد کیا جائے ۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی ویمن کرکٹ کو ترقی دینے کے لئے مکمل سپورٹ کررہے ہیں جس سے ویمن کرکٹ کا مستقبل بہت روشن نظر آرہا ہے ۔ اور انشاءاللہ ٹیم ورلڈ کپ میں کامیابی کا میابی حاصل کر ے گی ۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی