قائد اعظم ٹرافی ون ڈے کپ، پانچویں مرحلے کا آغاز کل ہوگا

قائد اعظم ٹرافی ون ڈے کپ، پانچویں مرحلے کا آغاز کل ہوگا

  



اسلام آباد (اے پی پی) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے زیر اہتمام قائد اعظم ٹرافی ایک روزہ کرکٹ ٹورنامنٹ کے پانچویں مرحلے کا آغاز (کل) منگل سے ملک بھر میں شروع ہوگا۔ گروپ اے میں پشاور اور کراچی بلوز کی ٹیموں کے درمیان میچ ارباب نیاز سٹیڈیم میں کھیلا جائیگا۔ ایبٹ آباد اور بہاولپور کی ٹیمیں ایبٹ آباد کرکٹ سٹیڈیم میں مد مقابل ہونگی جبکہ لاہور راوی اور راولپنڈی کے درمیان میچ لاہور کرکٹ ایسوسی ایشن گراﺅنڈ لاہور میں کھیلا جایئگا۔ گروپ بی میں لاہور شالیمار اور کوئٹہ کی ٹیمیں قذافی سٹیڈیم میں نبرد آزماہونگی ۔ کراچی اور حیدر آباد کی ٹیمیں نیشنل کرکٹ سٹیڈیم کراچی میں آمنے سامنے ہونگی جبکہ فیصل آباد اور اسلام آباد کی ٹیموں کے درمیان میچ اقبال سٹیڈیم فیصل آباد میں کھیلا جائیگا۔ ایونٹ میں ملک بھر سے 14ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جنہیں دو گروپوں اے اور بی میں تقسیم کیا گیا ہے اور ہر گروپ میں سات سات ٹیمیں شامل ہیں۔   

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...