محمد آصف کا ورلڈ سنوکر چیمپئن شپ سے باہر ہونے پر شدید مایوسی کا اظہار

محمد آصف کا ورلڈ سنوکر چیمپئن شپ سے باہر ہونے پر شدید مایوسی کا اظہار

  



 اسلام آباد (این این آئی) پاکستان کے سٹار کیوئسٹ محمد آصف نے ورلڈ سنوکر چیمپئن شپ میں ناک آﺅٹ مرحلے سے باہر ہونے پر شدید مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرے لئے یہ یقین کرنا مشکل ہے کہ میں اب چیمپئن نہیں رہا۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ورلڈ سنوکر چیمپئن شپ میں عالمی ٹائٹل کا دفاع کرنے کا موقع ضائع کرنے پر بے حد مایوسی ہوئی تاہم اصل چیمپئن وہ ہوتا ہے جو شکست سے سبق سیکھتا ہے میں بھی اس شکست کو اپنے اوپر حاوی نہیں ہونے دوں گا، مستقبل میں ہونے والے قومی اور انٹرنیشنل ایونٹس میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کر کے دوبارہ فتوحات کی طرف گامزن ہونے کیلئے سرتوڑ کوشش کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ مجھے چیمپئن شپ سے باہر ہوئے کئی دن گزر چکے ہیں تاہم شکست کا صدمہ اب بھی محسوس کر رہے ہیں، ناک آﺅٹ مرحلے میں قسمت نے ساتھ نہ دیا، بھرپور کوشش کے باوجود آخری فریم نہ جیت سکا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی