کولمبیا کے شہر بگوٹا میں دھماکا، 8 افراد مارے گئے

کولمبیا کے شہر بگوٹا میں دھماکا، 8 افراد مارے گئے

  



بگوٹا (این این آئی)کولمبیا کے شہر بگوٹا میں دھماکے میں آٹھ افراد مارے گئے ¾ مارے جانے والوں میں دو شہری اور چھ سیکیورٹی اہلکار شامل ہیں حکومت نے ایف اے آر سی کے باغیوں پر دھماکے کا الزام عائد کردیا۔میڈیا رپورٹ کےمطابق واقعہ دارالحکومت بگوٹا کی ایک مارکیٹ کے قریب ہوا۔ جہاں آتش گیر مواد سے بھری گاڑی دھماکے سے پھٹ گئی۔ دھماکے سے ایک آرمی میجر، دو لیفٹیننٹ ایک سارجنٹ اور ایک سپاہی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ واقعہ میں سات فوجی بھی زخمی ہوئے جنہیںہسپتال منتقل کردیا گیا ایک سال قبل کولمبین حکومت اور باغیوں کے درمیان کیوبا کے دارالحکومت ہوانا میں مذاکرات شروع ہوئے تھے اور فریقین پانچ معاملات پر معاہدے کے قریب پہنچ چکے تھے۔

مزید : عالمی منظر