ڈیوین سمتھ اور پرتھ سکارچرز کے درمیان معاہدے طے پاگیا

ڈیوین سمتھ اور پرتھ سکارچرز کے درمیان معاہدے طے پاگیا

  



لندن (این این آئی)ویسٹ انڈین آل راﺅنڈر ڈیوین سمتھ اور پرتھ سکارچرز کے درمیان معاہدے طے پاگیا ڈیوین سمتھ نے اپنے بیان میں کہا کہ پرتھ سکارچرز کی ٹیم با صلاحیت اور تجربہ کار کھلاڑیوں پر مشتمل ہے اور اس کے ساتھ میرے لئے کسی اعزاز سے کم نہیں، اپنے بین الاقوامی تجربے سے بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے کلب کو بگ بیش لیگ کا ٹائٹل دلانے کیلئے سرتوڑ کوشش کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ میری تمام تر توجہ ویسٹ انڈیز ٹیم میں دوبارہ اپنی جگہ بنانے پر مرکوز ہے، خواہش ہے کہ آئندہ برس ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں ٹیم کا حصہ بن سکوں۔ 2015ءآئی سی سی ورلڈ کپ کھیلنا ہدف ہے اور اس مقصد کے حصول کیلئے میں بگ بیش لیگ میں اپنی فارم ثابت کر لوں گا-

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...