پریذیڈنٹ ٹرافی ون ڈے ٹورنامنٹ کے پانچویں مرحلے کا آغاز کل ہوگا

پریذیڈنٹ ٹرافی ون ڈے ٹورنامنٹ کے پانچویں مرحلے کا آغاز کل ہوگا

  



اسلام آبا (اے پی پی) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے زیر اہتمام پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون ایک روزہ کرکٹ ٹورنامنٹ کے پانچویں مرحلے کا آغاز (کل) منگل سے ہوگا۔ سٹیٹ بنک آف پاکستان اور واپڈا کی ٹیموں کے درمیان میچ نیشنل کرکٹ گراﺅنڈ اسلام آباد میں کھیلا جائیگا۔ کے آر ایل اور پی آئی اے کی ٹیمیں کے آر ایل سٹیڈیم راولپنڈی میں نبرد آزما ہونگی۔ پورٹ قاسم اور زرعی ترقیاتی بنک لیمٹیڈ کی ٹیمیں جناح سٹیڈیم سیالکوٹ میں آمنے سامنے ہونگی ۔ پی ٹی وی اورسوئی نادرن گیس پائپ لائینز لیمٹیڈ کی ٹیمیں راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں مد مقابل ہونگی جبکہ نیشنل بنک آف پاکستان اور یونائیڈ بنک کی ٹیموں کے درمیان میچ ڈائمنڈ کرکٹ گراﺅنڈ اسلام آباد میں کھیلا جائیگا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...