باراک اوباما جنوبی افریقہ کے آنجہانی رہنما نیلسن منڈیلا کی آخری رسومات میں شرکت کرینگے

باراک اوباما جنوبی افریقہ کے آنجہانی رہنما نیلسن منڈیلا کی آخری رسومات میں ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


واشنگٹن(اے پی پی) امریکا کے صدر باراک اوباما جنوبی افریقہ کے آنجہانی رہنما نیلسن منڈیلا کی آخری رسومات میں شرکت کرینگے ۔ وائٹ ہاﺅس نے کہا ہے کہ صدر باراک اوباما منگل کو جوہانسبرگ میں آنجہانی صدر اور نسلی امتیاز کیخلاف جدوجہد کے روح رواں نیلسن منڈیلا کی قومی یادگاری سروسز میں شریک ہونگے ۔
وائٹ ہاﺅس نے کہا کہ صدر کے دورہ جنوبی افریقہ اورامریکی وفد کی تفصیلات کا جلد اعلان کیا جائیگا۔
 وائٹ ہاﺅس کے مطابق صدر اوباما اور انکی اہلیہ مشل اور سابق صدر جارج ڈبلیو بش اورانکی اہلیہ لورا آئندہ ہفتہ امریکی فضائیہ کے اڈے سے جنوبی افریقہ کیلئے روانہ ہونگے ۔ سابق صدر بل کلنٹن بھی جنوبی افریقہ میں نیلسن منڈیلا کی آخری رسومات میں شرکت کرینگے تاہم انکے سفر کی تفصیلات بھی جاری کی گئیں۔

مزید :

عالمی منظر -