انگلینڈ کو ایشز سیزیز میں وائٹ واش کا سنگین خطرہ ہے،مائیکل وان

انگلینڈ کو ایشز سیزیز میں وائٹ واش کا سنگین خطرہ ہے،مائیکل وان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لندن (آن لائن)انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مائیکل وان نے کہا ہے کہ دوسرے ٹیسٹ میں شرمناک کارکردگی کے بعد انگلینڈ کو ایشز سیزیز میں پانچ صفر کے وائٹ واش کا سنگین خطرہ ہے۔مائیکل وان کے مطابق انگلینڈ کی ٹیم گیند سے خوفزدہ دکھائی دیتی ہے اور یہی اصل پریشانی ہے۔انگلینڈ کے سابق کپتان نے کہا کہ جس طرح انگلش ٹیم کھیل رہی ہے مجھے ایسا دکھائی نہیں دیتا کہ آسٹریلیا میں کھیلی جا رہی ایشز سیریز کا نتیجہ پانچ صفر کے علاوہ بھی کچھ اور ہو سکتا ہے۔مائیکل وان اس بات پر فکر مند ہیں کہ آسٹریلیا کی اعلیٰ ترین تیز بولنگ کے سامنے انگلینڈ کی بیٹنگ بس دکھائی دیتی ہے اور اس میں مزاحمت کی کمی ہے۔ انھوں نے کہا کہ مجھے یاد نہیں پڑتا کہ 2007، 2006 میں جب انگلینڈ آسٹریلیا سے پانچ صفر سے ایشز سیریز ہارا تھا تو اس وقت بھی ان کی بیٹنگ اتنی بری نہیں تھی۔سابق کپتان کے مطابق انھوں نے اس سے پہلے انگلینڈ کی اتنی بری کارکردگی نہیں دیکھی، یہ کسی بھی انگلینڈ ٹیم کی بد ترین کارکردگی ہے۔