ہاکی کی بحالی کےلئے نئے ٹیلنٹ کی ضرورت ہے، رانا مجاہد علی

ہاکی کی بحالی کےلئے نئے ٹیلنٹ کی ضرورت ہے، رانا مجاہد علی

  



فیصل آباد (آن لائن)پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری رانا مجاہد علی نے کہا ہے کہ ملک میں ہاکی کی بحالی کے لئے نئے ٹیلنٹ کی ضرورت ہے ۔ہاکی بحالی کے لئے فیڈریشن خصوصی پلان تشکیل دے رہی ہے ۔فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پہلے سے کام کرنے والی ہاکی اکیڈمیوں کو فعال بنانے کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں جبکہ اکیڈمیاں چلانے والے اولمپنز سے بھی تعاون کیا جائیگا۔اس وقت ہاکی کی بحالی کے لئے نئے ٹیلنٹ کی ضرورت ہے اور پاکستان ہاکی فیڈریشن اس حوالے سے خصوصی پلان تشکیل دے رہی ہے ۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...