بھارت نے خلیجی ممالک کی افواج کو جنگی سامان اور تربیت دینے کی پیشکش کردی

بھارت نے خلیجی ممالک کی افواج کو جنگی سامان اور تربیت دینے کی پیشکش کردی

  



 نئی دہلی (این این آئی) بھارت نے خلیجی ممالک کی افواج کو جنگی سامان اور تربیت دینے کی پیشکش کردی ۔ ایک انٹرویو میں بھارتی وزیر خارجہ سلمان خورشید نے ایک انٹرویو میں کہاکہ بھارت خلیج میں امریکی سیکورٹی خلا پرنہیں کرسکتا۔ خطے میں سیکورٹی کی ضمانت نہیں دے سکتے۔سلمان خورشید نے کہاکہ بھارت نہ امریکہ ہے اورنہ ہی ان کے وسائل جاپان یا چین کے برابر ہیں۔ نئی دہلی کے چند اصول ہیں اور ان اصولوں کی خلاف ورزی نہیں کی جاسکتی سلمان خورشید نے کہا کہ اگر واشنگٹن خلیج میں تعینات اپنی فوج کی تعداد کم کرتا ہے تو بھارت عرب ممالک کی فوج کو سامان اور تربیت فراہم کرسکتا ہے۔ لیکن خطے میں امن کی ضمانت نہیں دے گا۔ سلمان خورشید نے واضح کیا کہ بھارت نہ چین ہے اور نہ جاپان اور نہ ہی خود کو امریکہ کا متبادل سمجھتا ہے۔

مزید : عالمی منظر


loading...