آغا شوکت علی میموریل کرکٹ ٹورنامنٹ 22 دسمبر سے بہاولپور میں شروع ہوگا

آغا شوکت علی میموریل کرکٹ ٹورنامنٹ 22 دسمبر سے بہاولپور میں شروع ہوگا

  



لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان بلائینڈ کرکٹ کونسل کے زیر اہتمام پانچواں آغا شوکت علی میموریل کرکٹ ٹورنامنٹ 22 دسمبر سے بہاولپور میں شروع ہوگا ۔ ایونٹ میں ملک بھر سے 8ٹیمیں حصہ لیں گی جن میں بہالپور ، کراچی ، لاہور، اسلام آباد ، کشمیر ، پشاور ، گوجرانوالہ اور پی بی سی سی گرین شامل ہیں۔ٹورنامنٹ کا فائنل 28دسمبر کو کھیلا جائیگا۔جبکہ ایونٹ میں شاندار کارکردگی دکھانے والے 24باصلاحیت کھلاڑیوں کو پاک بھارت سیریز کیلئے شارٹ لسٹ کر دیا جائیگا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...