پاکستان میں عالمی کھیلوں کی بحالی کیلئے قدامات کرنا ہونگے،اصلاح الدین

پاکستان میں عالمی کھیلوں کی بحالی کیلئے قدامات کرنا ہونگے،اصلاح الدین

  



کراچی (آئی پی این )دنیا بھر میں اولمپکس سمیت کئی بڑے ایونٹ کو دہشت گردی کانشانہ بنایا گیا لیکن ان ملکوں میں باقاعدگی سے کھیلوں کے مقابلے ہو رہے ہیں ۔ پاکستان میں انٹرنیشنل ٹیمیں کب آئیں گی اس کا شائقین کرکٹ کو شدت سے انتظار ہے۔ ان خیالات کا اظہار سابق قومی کپتان اور اولمپیئن اصلاح الدین نے کراچی پریس کلب میں محمد وسیم کی کتاب ڈریمز اینڈ نائٹ میئر کی تقریب رونمائی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اصلاح الدین صدیقی نے کہا کہ پاکستان میں انٹرنیشنل اسپورٹس کی بحالی کیلئے ہم سب کو اقدامات کرنے ہوں گے، سب کو اپنا محاسبہ بھی کرنا ہوگا۔ اس موقع پر سابق ٹیسٹ کرکٹر اور چیف سلیکٹر صلاح الدین صلو نے کہا کہ پاکستان میں بین الاقوامی اسپورٹس کی بحالی کیلئے پلان بنانے ہوں گے، ممالک کی قومی ٹیم نہیں آرہی ہیں تو ان کی جونیئر ٹیموں کو مدعو کرنا ہوگا۔سابق ٹیسٹ کرکٹر شعیب محمد نے کہا کہ ملک میں بین الاقوامی ٹیمیں کب آئیں گی یہ سوال ہے اور جس کا جواب شائقین جاننا چاہتے ہیں لیکن اتھارٹیز کے پاس اس کا کوئی جواب نہیں ہے۔ اس موقع پر سینئرصحافی سید محمد صوفی، عامر لطیف اور امین یوسف نے بھی خطاب کیا۔ کتاب کے مصنف محمد وسیم نے شکریہ ادا کیا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...