سہ ملکی انڈر 19 کرکٹ ٹورنامنٹ پاکستان اور انگلینڈ آج مد مقابل ہونگے

سہ ملکی انڈر 19 کرکٹ ٹورنامنٹ پاکستان اور انگلینڈ آج مد مقابل ہونگے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ابو ظہبی (اے پی پی) سہ ملکی انڈر 19 کرکٹ ٹورنامنٹ، پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان میچ (آج) پیر کو شیخ زید سٹیڈیم، ابوظہبی میں کھیلاجائے گا۔ قومی انڈر 19 ٹیم اپنے پہلے میچ میں میزبان ٹیم متحدہ عرب امارات کو 26 رنز سے شکست دے چکی ہے۔ سیریز میں ہر ٹیم چھ میچ کھیلے گی اور ٹاپ دو ٹیموں کے مابین فائنل 22 دسمبر کو کھیلا جائے گا۔ پاکستان اپنا تیسرا میچ11 دسمبر کو متحدہ عرب امارات کے خلاف کھیلے گی، 15 دسمبر کو انگلینڈ جبکہ 18 دسمبر کو ایک بار پھر متحدہ عرب امارات سے نبرد آزما ہوگی۔ قومی انڈر 19 ٹیم اپنا چھٹا اور آخری میچ 20 دسمبر کو انگلینڈ کے خلاف کھیلے گی۔