یوتھ ون ڈے سیریز، بنگلہ دیش اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تیسرا ون ڈے آج کھیلا جائے گا
چٹاگانگ (اے پی پی) یوتھ ون ڈے سیریز، بنگلہ دیش اور ویسٹ انڈیز کی انڈر 19 کرکٹ ٹیموں کے درمیان تیسرا ون ڈے میچ (آج) پیر کو ظہور احمد چوہدری سٹیڈیم، چٹاگانگ میں کھیلا جائے گا۔ بنگلہ دیشی ٹیم کو سات میچز کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے۔ سیریز کے پہلے ون ڈے میچ میں بنگلہ دیش نے 104 رنز سے فتح حاصل کی تھی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان تیسرا ون ڈے میچ 11 دسمبر، چوتھا 14 دسمبر، پانچواں 17 دسمبر، چھٹا 19 دسمبر اور ساتواں 20 دسمبر کو کھیلا جائے گا۔