فلسطین اسرائیل تناز عہ صرف بات چیت سے حل ہو سکتا ہے،جان کیری

فلسطین اسرائیل تناز عہ صرف بات چیت سے حل ہو سکتا ہے،جان کیری

  



واشنگٹن (اے پی اے)امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے کہا ہے کہ فلسطین اسرائیل تنازعات کو حل کرنے کے لئے بات چیت ہی واحد حل ہے۔ سنٹر فار مڈل ایسٹ پالیسی سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ طاقت کسی مسئلے کا حل نہیں،مشرق وسطی میں امن صرف بات چیت کے ذریعے ہی قائم ہو سکتا ہے۔جان کیری نے کہا کہ ایران کا جوہری معاہدہ اور شام کے کیمیائی ہتھیاروں کی تلفی بات چیت کے ذریعے مسائل کے حل کا بڑا ثبوت ہے۔فلسطین اور اسرائیل کو بھی چاہیے کہ مذاکرات کے ذریعے خطے میں امن قائم کریں جس کے لئے امریکہ ہر طرح کا تعاون کرنے کے لئے تیار ہے۔

مزید : عالمی منظر


loading...