جونیئر ہاکی ورلڈ کپ میں آج مزید چار میچوں کا فیصلہ ہوگا

جونیئر ہاکی ورلڈ کپ میں آج مزید چار میچوں کا فیصلہ ہوگا

  



نئی دہلی (اے پی پی) مینز جونیئر ہاکی ورلڈ کپ میں آج پیر کو مزید چار میچوں کا فیصلہ ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق دسویں ایف آئی ایچ جونیئر ہاکی ورلڈ کپ کے دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں جاری ہیں۔ ایونٹ میں (آج) پیر کو گروپ اے میں پہلا میچ ارجنٹائن اور اسپین کے درمیان کھیلا جائے گا۔ اسی گروپ کا دوسرا میچ آسٹریلیا اور فرانس کے مابین ہوگا۔ گروپ ڈی کے پہلے میچ میں انگلینڈ اور ملائیشیا کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی جبکہ اسی گروپ کا دوسرا میچ جنوبی افریقہ اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی